کراچی(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے وزیراعلی مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمدعلی ایم شیخ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے حلیم عادل شیخ کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔عدالت نے درخواست کو ابتدائی سماعت میں ہی ناقابل سماعت قرار دے دیا، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے16ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر حلیم عادل شیخ اور ان کے وکلا عدالت میں موجود نہیں تھے۔حلیم عادل شیخ نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ 2013 میں مراد علی شاہ نے اپنی دوہری شہریت چھپائی ہے جس کے بعد انہیں سپریم کورٹ نے بھی نااہل قرار دیا تھا۔ اسکے بعد انہوں نے ایک ضمنی انتخاب میں حصہ لیا جس میں جھوٹا حلف نامہ جمع کروایا۔درخواست گزار کے مطابق مراد علی شاہ آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے جس کی وجہ سے وہ صادق الامین نہیں رہے لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ حلیم عادل شیخ کی درخواست قابل سماعت نہیں جبکہ اس حوالے سے سپریم کورٹ اپنا فیصلہ جاری کر چکی ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...