کراچی(این این آئی)وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے اسد عمر کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارسطو خوابوں سے نکل کر حقیقی دنیا میں آئیں۔ اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ پیسوں کے عوض پنجاب، پختونخوا اور اسلام آباد میں تبادلے ہورہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے تین سالہ دور میں ہر محکمے کے درجنوں سیکریٹریز کے تبادلے کیوں ہوئے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ ارسطو پہلے درجنوں آئی جیز، ڈی آئی جیز، ڈی پی اوز کے تبادلے کی وجوہات بتائیں۔ سعید غنی نے کہا کہ اسد عمر بتائیں کہ پاک پتن میں نے کہا کہ اکس کی پرچی چلتی ہے؟۔اسد عمر بتائیں کہ عثمان بوذدار کس کی پرچی پر آئے ہیں ؟۔سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں ملازمتیں شفاف طریقہ کار کے مطابق دی جارہی ہیں۔سندھ میں حال ہی میں 47 ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کئے گئے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ اسد عمر کو نااہلی کی بنیاد پر ملازمت سے پھر وزارت سے نکالا جا چکا ہے۔اسد عمر قوم کو بتائیں کہ انہیں دوبارہ وزارت کس کی پرچی پر ملی ؟.
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...