وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ،پیشہ وارانہ امور اور خطے کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال

0
221

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور اور خطے کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جمعہ کو وزیر اعظم ہائوس کے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں پیشہ وارانہ امور اور خطے کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔