کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی رشتہء ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی صاحبزادی منیٰ طارق کے بعد اب شگفتہ اعجاز کی بیٹی بھی رشتہء ازدواج میں منسلک ہوگئیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔شگفتہ اعجاز کی بیٹی کے نکاح کی تقریب کا انعقاد گزشتہ شب کیا گیا تھا جس میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی تھی۔اداکارہ کی بیٹی انیا نے اپنے نکاح کے موقع پر ہلکے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ اْن کے شوہر نے بھی اس موقع پر سفید لباس کا انتخاب کیا۔شگفتہ اعجاز کی بیٹی مشہور فٹنس ٹرینر علی حمزہ بلوچ کے ساتھ شادی کے رشتے میں بندھی ہیں۔علی حمزہ بلوچ پاکستان کے معروف آن لائن فٹنس ادارے’گیٹ فِٹ ایتھلیٹک’ کے ہیڈ کوچ اور بانی ہیں جبکہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی ایک ڈاکٹر ہونے کے ساتھ سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں شگفتہ اعجاز کی بیٹی اور علی حمزہ بلوچ کی منگنی ہوئی تھی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...