واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے کہا ہے کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا کہنا تھا کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کو بنیاد بنا کر جارحیت کرنا چاہتا ہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی حکمت عملی روس نے 2014 میں کریمیا میں اختیار کی تھی۔امریکی حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماسکو پہلے ہی مشرقی یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کے لئے اپنے تربیت یافتہ گروپ بھیج چکا ہے۔حکام نے کہا کہ وہ گروپس شہری علاقوں میں دھماکہ خیز مواد سے روس کی اپنی پروکسی فورسز کے خلاف کارروائی کریں گے۔دوسری جانب روس نے ان بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔ادھر یوکرین کا کہنا تھا کہ جمعرات اور جمعے کی رات 70 حکومتی ویب سائٹ پر سائبر حملے ہوئے، ہیکرز کا روسی سیکرٹ سروس سے تعلق کے اشارے ملے ہیں، سائبر حملوں کی تحقیقات جاری ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...