واشنگٹن (این این آئی )امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلینکن نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے چند ہفتے ہی باقی رہ گئے ۔ معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ویانا میں جاری مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکا دیگر راستوں کا سہارا لینے کے لیے تیار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس واقعتا وقت ختم ہوتا جا رہا ہے اس لیے کہ ایران اس لمحے کے قریب سے قریب تر ہوتا جا رہا ہے جہاں وہ جوہری ہتھیار کی تیاری کے واسطے مطلوب قابلِ انشقاق مواد حاصل کر سکتا ہے۔بلینکن نے متنبہ کیا کہ ایران جوہری میدان میں کامیابیاں حاصل کرتا جا رہا ہے جہاں سے واپسی دشوار سے دشوار تر ہو جائے گی۔امریکی وزیر خارجہ نے باور کرایا کہ ہم کسی بھی راستے کے لیے تیار ہیں تاہم یہ بات واضح ہے کہ ہمارے اور ہمارے حلیفوں اور شراکت داروں کی سیکورٹی کے لیے بہت بہتر ہو گا کہ ہم ویانا معاہدے کی طرف لوٹیں، تاہم اگر ہم اس میں کامیاب نہ ہوئے تو پھر اس مسئلے کے ساتھ دیگر راستوں کے ذریعے نمٹا جائے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...