اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی و وزیرِ مملکت علی محمد خان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر سوال اٹھا دئیے اور کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں 17 فیصد عوام نے رائے دی، یہ 17 فیصد عوام کون تھے؟ کیسے رائے دی؟ یہ سوالیہ نشان ہے۔گزشتہ روز ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریکِ انصاف علی محمد خان نے کہاکہ کرپشن پاکستان کی تباہی کی بنیادی وجہ ہے، بڑے لیول کی کرپشن پر خان صاحب نے ایکشن لیے ہیں۔علی محمد خان نے الزام عائد کیا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ عادل خان مسلم لیگ نون کے دور میں لگائے گئے، انہیں نون لیگ نے سربیا میں سفیر لگایا تھا۔پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی نے کہا کہ اس قسم کے سروے 100 فیصد حقائق پر مبنی نہیں ہوتے۔وزیرِ مملکت علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے میں کچھ وقت لگے گا، نچلی سطح کی کرپشن زیرو نہیں ہوئی اور نہ کبھی ہو گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...