عمران خان کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھی تحریک عدم اعتماد کو بڑی سازش قرار دیدیا

0
359

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کو بڑی سازش قرار دیدیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق عبدالقیوم نیازی نے عمران خان سے کہا کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد بڑی سازش ہے، آپ کو جو بتایا گیا وہ درست نہیں، اپنے خلاف سازش ثابت کروں گا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کا وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کو لکھا گیا خط بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا،عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے خط پارٹی چیئرمین عمران خان کی منظوری سے سیکرٹری جنرل اسدعمر کی جانب سے لکھا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے بھی اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو اپنے خلاف ایک بیرونی سازش قرار دیا تھا۔