فٹبال ورلڈکپ 2022: فیفا کو فائنل کیلئے 30 لاکھ ٹکٹوں کی درخواستیں موصول

0
1127

زیورخ (این این آئی)فٹبال ورلڈکپ 2022 میں فیفا کو فائنل کیلئے 30 لاکھ ٹکٹوں کی درخواستیں موصول ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ میچز کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئیں ہیں، جن میں 18 دسمبر کو ہونے والے فائنل کے لیے سب سے زیادہ 30 لاکھ درخواستیں آئی ہیں۔اس کے علاوہ گروپ اسٹیج کے میچز کیلئے بھی فیفا کو بڑی تعداد میں ٹکٹوں کی درخواستیں موصول ہوئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق26 نومبر کو ارجنٹائن اور میکسیکو کا میچ لوزائل میں کھیلا جائیگا جس میں 80 ہزار افراد کے بھیٹنے کی گنجائش ہے تاہم اس میچ کیلئے 25 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں۔اس کے علاوہ انگلینڈ اور امریکا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے ٹکٹس کی مانگ بھی بڑھ گئی جسے 20 لاکھ لوگ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔فیفا کے مطابق ٹکٹیں قرعہ اندازی کے زریعے دی جائیں گی۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ رواں سال 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں کھیلا جائیگا۔