واشنگٹن(این این آئی)دنیا بھر سے قائدین یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کی وفات پر دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہ وہ امریکہ کے ایک حقیقی پارٹنر اور مخلص دوست تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ ہم امریکہ اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں اور عوام کے درمیان دیرینہ تعلقات بنانے اور مستحکم رکھنے پر وہ ہمیشہ یادوں میں رہیں گے۔دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹوئٹر کے ذریعے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے عظیم قائد کو الوداع کہا۔یو اے ای کے صدر کے مشیر انور گرگیش نے ٹویٹ کیا کہ یو اے ای اور دنیا ایک ایسے مخلص لیڈر سے محروم ہوگئی ہے جنہوں نے اپنی ساری زندگی قوم اور عوام کے لیے وقف کررکھی تھی۔مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کا یو اے ای کے صدر کی وفات پر ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہم دنیا کے قیمتی اور عظیم ترین لوگوں میں سے ایک شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے لیے سوگ کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی قوم اور عوام کے لیے سخاوت کے لیے جانے جاتے تھے۔خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے جنرل سیکریٹری نایف الحجرف نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زاید کی وفات کے بعد ہم نے خلیج اور عرب کے اہم قائد کو کھو دیا ہے۔اسی طرح بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسی ال خلیفہ، عرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل عبد الرحمن العسومی، عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے علاوہ ترکی کے صدر طیب اردوغان کی جانب سے بھی یو اے ای کے صدر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
سپریم کورٹ کا فیصلہ ،چیئر مین نیب نے نیب میں پوسٹنگز ‘ ٹرانسفرز پر...
اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب میں پوسٹنگز ' ٹرانسفرز پر فوری طور پر پابندی عائد کر...
ریاستی آئینی اداروں کو بدنام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی،وزیر اطلاعات
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعا ت ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ افواج پاکستان، عدلیہ اور اہم ریاستی آئینی اداروں کو...
پاکستان کی یاسین ملک کو مجرم قرار دینے کے مذموم بھارتی اقدام کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو ان کی حقیقی قیادت سے محروم...
مقبوضہ جموںوکشمیر میں (کل)ہفتہ کو مکمل ہڑتال کی جائے گی
سرینگر(این این آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ممتاز آزادی پسند رہنمائوں میر واعظ مولوی محمد فاروق ،خواجہ عبدالغنی...
وزیراعلی پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور
لاہور(این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرلیا۔چیف جسٹس...