نئی دلی(این این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈنے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ بنارس کی گیان واپی مسجد، مسجد ہے اور مسجد ہی رہے گی، اس کو مندر قرار دینے کی کوشش فرقہ وارانہ منافرت پیدا کرنے کی ایک سازش سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔کشمیرمیڈیاسرووس کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے نئی دلی میں ایک بیان میں کہاکہ مسجد سے متعلق وارانسی عدالت کا فیصلہ تاریخی حقائق کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ1973 میں دین محمد بنام اسٹیٹ سکریٹری مقدمے میں عدالت نے زبانی شہادت اور دستاویزات کی روشنی میں یہ بات طے کردی تھی کہ یہ پورا احاطہ مسلم وقف کی ملکیت ہے اور مسلمانوں کو اس میں نماز پڑھنے کا حق ہے۔ عدالت نے یہ بھی طے کر دیا تھا کہ متنازعہ اراضی کا کتنا حصہ مسجد کاہے اور کتنا حصہ مندرکا ہے۔ اسی وقت وضو خانہ کو مسجد کی ملکیت تسلیم کیا گیا۔ پھر 1991 میںپارلیمینٹ نے مذہبی عبادات کے مقامات سے متعلق ایکٹ کی منظوری دی ،جس میں عبادت گاہیں جس طرح تھیں ان کو اسی حالت پر قائم رکھے جانے کی ہدایت کی گئی ۔مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہاکہ 2019 میں بابری مسجد کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے بہت صراحت سے کہا تھاکہ اب تمام عبادت گاہیں اس قانون کے تحت ہوں گی اور یہ قانون دستور ہند کی بنیادی روح کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس فیصلہ اور قانون کا تقاضہ یہ تھا کہ مسجد پر ہندو فریق کے دعوے کو عدالت فورا خارج کردیتی، لیکن یہ بات افسوسناک ہے کہ بنارس کی سول کورٹ نے اس مقام کے سروے اور ویڈیو گرافی کا حکم جاری کیا، وقف بورڈ اس سلسلہ میں ہائی کورٹ سے رجوع کرچکا ہے اور ہائی کورٹ میں یہ مقدمہ زیر التوا ہے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...