اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے،یہ ہو نہیں سکتا آپ مداخلت کرتے رہے ہوں اور ذمہ دار سیاستدان قرار پائیں،چار سال میں عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا،عمران خان ہر جلسے میں ایک نئی کہانی لے کر آتے ہیں،ملک کہانیوں یا ٹوئٹر سے نہیں چلتا۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام چاہتی ہے کہ جنھوں نے یہ حشر کیا ملک کا ان کا بھی احتساب ہو،عمران خان نے کرپشن کی ہے ان کا بھی احتساب ہو۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب بھی انھیں عدالتوں میں پیش ہوں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو مشکلات درپیش ہیں،حکومت کوشش کر رہی ہے کہ حالات پر قابوپایا جا سکے،جو اس ملک کے ساتھ ہوا وہ ایک دو ماہ میں ٹھیک نہیں ہو سکتے،پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے،یہ ہو نہیں سکتا کہ آپ مداخلت کرتے رہئے ہوں اور ذمہ دار سیاستدان قرار پائیں۔ انہوںنے کہاکہ اب جو فیصلے ہو رہے ہیں وہ پاکستان کے مستقبل کیلئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے سب اداروں کو سیاسی جماعتوں کو ایک جگہ اگھٹا ہونا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ چار سال میں عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا،عمران خان ہر جلسے میں ایک نئی کہانی لے کر آتے ہیں،یہ ملک کہانیوں یا ٹوئٹر سے نہیں چلتا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...