اسلام آباد (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مبینہ آڈیو کو آصف علی زرداری نے مسترد کیا نہ ہی عمران خان خان نے مسترد کیا تو پھر درست ہو گی،اسلامی ٹچ سے ویسے بھی عمران خان تقریر میں دیتے ہیں،کلمہ پڑھ کر آڈیو ٹیپ ی تردید کر ے ، احتجاج کرنا ہر جماعت کا جمہوری حق ہے، جلائو گھیرائو کی بات ہو توحکومت کو احتیاطی تدابیرکرنا پڑتی ہیں، نیب پیشیوں کے دوران کراچی سے اسلام آباد آنے کا خرچہ نیب سے وصول کرینگے ۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نیب کے کیسز میں پندہ سے بیس بار پیش ہو چکا ہوں،کیس کے ملزمان کراچی سے آتے ہیں اور حاضری لگا کر اگلی تاریخ دے دی جاتی ہے،نیب کے کیس میں کچھ بھی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایک دن کیلئے بھی پلانٹ بند نہیں ہوا، بجلی بن رہی ہے،پیشی پر جتنا خرچہ ہوتا ہے ،حساب لگا لین کل خرچہ سب کا کتنا بنتا ہے،نیب کے حوالے سے ترامیم کر دی گئی ہیں،بدنیتی پر مبنی یہ کیسز ہیں،نیب کے افسران خود اس کیس میں ملوث ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اب نئی نیب ترامیم پر نیب افسر کو بھی پانچ سال سزا ہو سکتی ہے،ہر ایک کا جمہوری حق ہے احتجاج کرنا مگر قانون کے دائرے میں رہ کرجلاو گھیراؤ کرنے کا کسی کو اختیار نہیں۔ انہوںنے کہاکہ کراچی میں بھی احتجاج ہوتے ہیں پرامن احتجاج کیا جا سکتا ہے،بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سے اسلام آباد تک پرامن مارچ کیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اور زرداری صاحب کی لیک آڈیو کو درست سمجھتا ہوں،نہ عمران خان اور نہ زرداری صاحب نے آڈیو کی تردید کی،سنا ہے شاہ محمود قریشی نے تردید کی ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کلمہ پڑھ کر کہہ دیں کہ میں نے ملک ریاض سے رابطہ نہیں کیا،تیسرا بند ہ شاہ محمود اس وقت موقع پر تھا جو ترید کر رہاہے ،عمران خان ہر تقریر سے پہلے کلمہ پڑھتا ہے تو اب بھی کلمہ پڑھ کر تردید کرے،اسلامی ٹچ سے ویسے بھی یہ تقریر میں دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ صدر مملکت کا عہدہ قابل احترام ہے،بل جوائنٹ سیشن میں لائے گئے،اب صدر مملکت اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...