اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے نبی کریمۖکی شان میں گستاخانہ بیان پربھارتی ناظم الامورکودفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ۔ترجمان دفترخارجہ نے بیان میں کہا کہ نبی کریمۖکی شان میں گستاخی پربھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا اورانہیں بتایا گیا کہ بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیان سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی ناظم الامورکو بتایا گیا کہ توہین آمیز بیانات سے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھرکے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔بھارتی حکومت ان رہنماوں کے خلاف فیصلہ کن اور قابل عمل کارروائی کرے۔دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد اورنفرت میں خطرناک حد تک اضافے پرتشویش ہے۔مسلمانوں کے خلاف جذبات بھڑکانا ان کو صدیوں پرانی عبادت گاہوں سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔ بھارت اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔پاکستان نے اقوام متحدہ ، او آئی سی اورعالمی برادری سے بھارت میں خطرناک حد تک بڑھتے ہوئے ہندوتوا اوراسلاموفوبیا کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...