کراچی (این این آئی) سینئر اداکار و پروڈیوسر فیصل قریشی نے اپنی فلم سوری اے لو اسٹوری کو ریلیز نہ کرنے کا اعلان کردیا۔فیصل قریشی نے اکتوبر 2018میں ‘سوری اے لو اسٹوری’ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اسے ہر حال میں 2019میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا مگر ایسا نہ ہو سکا تھا۔بعد ازاں دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کی وبا کے باعث سوری اے لو اسٹوری سمیت دیگر فلموں کی شوٹنگ اور ریلیز موخر کردی گئی تھی۔کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد اگرچہ متعدد دیگر پاکستانی فلموں کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور چند فلموں کو ریلیز بھی کردیا گیا مگر فیصل قریشی نے اپنی رومانوی فلم کو ریلیز نہ کرنے کا اعلان کردیا۔فیصل قریشی نے فلم کے ہدایت کار سہیل جاوید کے ہمراہ انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ وہ اب اپنی فلم کو ریلیز نہیں کریں گے۔ویڈیو میں فیصل قریشی نے بتایا کہہ جو لوگ کہ رہے ہیں کہ ان کے اور سہیل جاوید کے درمیان تنازعات ہیں تو وہ دیکھ لیں کہ ایسا نہیں اور ان کے درمیان کوئی بھی اختلافات نہیں۔ویڈیو میں بظاہر دونوں ایک دوسرے سے خوش دکھائی دیئے اور فیصل قریشی نے کسی بھی شخصیت کا نام لیے بغیر دعوی کیا کہ بعض لوگ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی فلم ریلیز ہو اور انہوں نے ان کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کیں۔انہوں نے کسی بھی شخصیت کا نام لئے بغیر کہا کہ بعض دوستوں نے بہت بری حرکتیں کیں اور پھر حالات بھی ناسازگار تھے، جس وجہ سے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب فلم کو ریلیز نہیں کریں گے اور اسے ہمیشہ کیلئے بند کر رہے ہیں۔ویڈیو کے دوران ہدایت کار سہیل جاوید نے بھی تصدیق کی کہ اب وہ فلم کو ریلیز نہیں کریں گے اور ان کے اس فیصلے سے وہ لوگ ضرور خوش ہوں گے جو چاہتے تھے کہ سوری اے لو اسٹوری ریلیز نہ ہو
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...