لاہور(این این آئی)برطانوی یوٹیوبر ایئر پوڈز کی تلاش میں پاکستان پہنچ گیا۔ میرے ایئرپوڈز ایک سال قبل گم گئے تھے جو اب پاکستان میں ہیں، کچھ ہفتے قبل سوشل میڈیا پر ایک چیز کا غلغلہ زوروں پر تھا اور وہ تھا ایک برطانوی یوٹیوبر کے چوری شدہ ایئرپوڈز کا پاکستان پہنچنا جسے لینے کیلئے انہوں نے یہاں آنے کا بھی اعلان کردیا تھا۔29 مئی کو مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کر کے لارڈ مائیلز نے بتایا تھا کہ میرے ایئرپوڈز ایک سال قبل گم گئے تھے جو اب پاکستان میں ہیں، اور اندازہ لگائے کہ اپنی چیز واپس لینے کون اگلے ہفتے جارہا ہے۔ایک اور پوسٹ میں یوٹیوبر نے بتایا تھا کہ یہ ایپل ایئرپوڈز دبئی میں ہوٹل سے چوری ہوگئے تھے جو پاکستان پہنچ گئے ہیں۔لارڈ مائلز نے اپنے ایپل کے ایئرپوڈز گم ہونے کے بعد فائنڈ می فیچر کے ذریعے یہ پتا لگایا کہ ان کے ایئرپوڈز جہلم میں موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب میں ایک پولیس آفیسر کے ساتھ اس علاقے پر دھاوا بولنے جارہا ہوں، اپنے ایئرپوڈز واپس لوں گا اور اس کی ویڈیو بھی بناں مجھے چور پسند نہیں۔ایک صارف کی جانب سے یہ پوچھے جانے پر کہ جتنے کا ایئرپوڈز نہیں، اتنے پیسے آپ ٹکٹ پر خرچ کردیں گے؟ جس کے جواب میں یوٹیوبر نے بتایا تھا کہ وہ کاروبار کے سلسلے میں افغانستان میں اور کام کے لیے انہیں کراچی جانا ہی ہے اس لیے وہ اب وہاں سے ہوتے ہوئے جائیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...