راولپنڈی (این این آئی)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری اور تیسرا (کل) منگل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 3بجکر 30منٹ پرشروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا اور ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے ، دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، عابد علی، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رئوف، حارث سہیل، افتخا احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، محمد موسیٰ اور روحیل نذیر شامل ہیں۔ زمبابوے کی قیادت کے فرائض چامو چی بھابھا انجام دیں گے، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں برینڈن ٹیلر، شان ولیمز، سکندر رضا، ویلنگٹن ماساکڈزا، ایلٹن چگمبورا، برائن چاری، رائن برل، ٹینڈائی چسرو، ٹینڈائی چترا، کریگ ارون، فراز اکرم، تناشے کامو، کارل مومبا، رچمونڈ موتم بمی، ویسلے مدھویری، بلیسنگ موزرابانی، رچرڈ نگروا اور ملٹن شومبا شامل ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...