سکھر(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ حکومتی افراد دو تین ماہ میں باہر آجاتے ہیں، گلگت میں پی ٹی آئی کو مسترد کردیاہے،میں چاہتا ہوں میرا کیس اوپن ٹرائل کیا جائے،خدارا اس ملک کو بچائیں،سونامی کا نعرہ لگایا تھا، اب ملک میں مہنگائی کا سونامی ہے۔احتساب عدالت سکھر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 30نومبرتک ملتوی کر دی۔خورشید شاہ کو کیس کی سماعت کے سلسلے میں این آئی سی وی ڈی اسپتال سے احتساب عدالت سکھر پہنچا یا گیا۔احتساب عدالت نے خورشید شاہ کے خلاف نیب کیس کی مختصر سماعت کی اور سماعت 30نومبر تک ملتوی کر دی۔خورشید شاہ سمیت 18 افراد پر ایک ارب 23 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر ہے۔اس موقع پر میڈیا سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں میرا کیس اوپن ٹرائل کیا جائے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...