اسلام آباد (این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے،ماضی میں جی بی کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کا ازالہ کر کہ عوام کے احساس محرومی کا خاتمہ کیا جائے گا، اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان نذیر احمد بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسد قیصر نے کہاکہ گلگت بلتستان پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے موجودہ حکومت گلگت بلتستان ترقی اور خوشحالی کے لیے پر عزم ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ حکومت پاکستان گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ سی پیک سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، سی پیک میں گلگت بلتستان کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ گلگت بلتستان بے پناہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے جنہیں بروئے کار لا کر گلگت بلتستان کی ترقی میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ ماضی میں جی بی کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کا ازالہ کر کہ عوام کے احساس محرومی کا خاتمہ کیا جائے گا۔اسپیکر نے جی بی میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی نگرانی کے لیے سی پیک کمیٹی کی تشکیل کی تجویز بھی پیش کی۔اسد قیصر نے کہاکہ سی پیک کے تحت تعلیم کے شعبے کے لیے ایک بلین ڈالر کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ گلگت بلتستان کے نو منتخب اراکین اسمبلی اور اسٹاف کو اپنی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے پارلیمنٹری سروسز پیپس سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
نادرا نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی فہرستوں پر اپنی رائے...
اسلام آباد(این این آئی)نادرا نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی فہرستوں پر اپنی رائے پیش کرنے کے لئے اجلاس میں مدعو...
شاہ محمود قریشی نے آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات کی رپورٹس کو یکسر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات کی رپورٹس کو...
کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ،دو افرادجان کی بازی ہارگئے، مزید675 کیسزرپورٹ
اسلام آباد (این این آئی)کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ، گزشتہ ایک روزمیں دو افرادجان کی بازی ہارگئے، مزید675 کیسزرپورٹ ہوئے۔قومی ادارہ...
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ای سی سی کا اجلاس 6 جولائی کو طلب...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ای سی سی کا اجلاس 6 جولائی کو طلب کرلیا،ای سی سی آٹھ نکاتی...
تحریک انصاف کا عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ کے...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ کے فورنزک ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ...