عمران صاحب بلوچستان میں اتنا بڑا ظلم ہوگیا، آپ کہاں غائب ہیں؟،مریم اور نگزیب

0
597

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب بلوچستان،مچھ میں اتنا بڑا ظلم ہوگیا، آپ کہاں غائب ہیں؟۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب بلوچستان،مچھ میں اتنا بڑا ظلم ہوگیا، آپ کہاں غائب ہیں؟،عمران صاحب بے گناہ کان کنوں کے ورثاء سخت سردی میں بیٹھے ہیں، آپ کہاں ہیں؟عمران صاحب پی ڈی ایم پر ہر روز اجلاس بلاتے ہیں، ہزارہ برادری کے قتل پر اجلاس کیوں نہیں بلایا؟عمران صاحب ٹی وی لگالیں تاکہ آپ کو پتہ چل جائے کہ مچھ میں کتنا بڑا ظلم ہوا ہے ؟اپوزیشن دور میں وزیراعظم سے چوبیس منٹ میں پہنچنے کا مطالبہ کرنے والے عمران صاحب اب کیوں خاموش ہیں؟عمران صاحب مچھ، بلوچستان جائیںاور مظلوم ہزارہ برادری کے سر پر ہاتھ رکھیں۔