اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ملک میں گزشتہ رات ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات کے تعین کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کی تشکیل ایم ڈی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی جانب سے کی گئی ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق گدو میں ہفتے رات 11 بج کر 41 منٹ پر فنی خرابی ہوئی جس جس کی وجہ سے ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ ہوئی اور سسٹم کی فریکونسی 50سے 0 پر آگئی۔ فریکوئنسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا جس کے باعث پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ملک میں اب تک بجلی مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی۔
مقبول خبریں
کمرشل کورٹس کا فیصلہ کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے کیا گیا’ گورنر پنجاب
لاہور( این این آئی) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ کمرشل کورٹس کے قیام جیسی اصلاحات حکومت کے ان بہت سے...
مسلمان اپنے پیارے نبی حضرت محمد ۖ سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں،...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر دنیا کو واضح کیا ہے کہ مسلمان اپنے پیارے نبی حضرت...
حکومت کا ر انا ثنا اللہ کیخلاف سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے پر دہشت...
راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے پر...
ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 16 ہزار سے بڑھ گئی
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں پہلی ،دوسری اور تیسری لہر میں اس موذی وبا سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی...
ایک دن میں مزید 30 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کا شکار ہوگئے، این سی...
اسلام آباد (این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 30 ہیلتھ کیئر ورکرز عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار...