اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ملک میں گزشتہ رات ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات کے تعین کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کی تشکیل ایم ڈی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی جانب سے کی گئی ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق گدو میں ہفتے رات 11 بج کر 41 منٹ پر فنی خرابی ہوئی جس جس کی وجہ سے ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ ہوئی اور سسٹم کی فریکونسی 50سے 0 پر آگئی۔ فریکوئنسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا جس کے باعث پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ملک میں اب تک بجلی مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...