اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بجلی کی ترسیل میں تعطل کے بعد بہت سی چہ مگویوں نے جنم لیا،ماضی کی حکومت نے جنریشن پر توجہ دی ، ترسیل و تقسیم کانظام عدم توجہ کا شکار رہا ، موجودہ حکومت ترسیل کے نظا م کو بہتر بنا رہی ہے ۔ وزیر توانائی عمر ایوب خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجلی کی ترسیل میں تعطل پیدا ہواجس کے بعد بہت سی چہ مگویوں نے جنم لیا۔ وفاقی وزیر نے کاہکہ بجلی کا شعبہ ملک میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے مگر ماضی کی حکومت نے جنریشن پر توجہ د،ترسیل و تقسیم کا نظام عدم توجہ کا شکار رہا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ان کے ترسیل کے نظام میں نئی ٹیکنالوجی کو متعارف نہیں کرایا گیا۔ وفاقی زیر نے کہاکہ بجلی کی پیداواری صلاحیت 36 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے ،تاہم ترسیل کا نظام اس سے مطابقت نہیں رکھتا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نظام کی اپ گریڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے تکنیکی مسائل کا سامنا ہے،مٹیاری کی لائن جلد مکمل ہونے کو ہے۔ انہوںنے کہاکہ ترسیل کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...