لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عوام حکومتی ترجمانوں کی الف لیلیٰ کی کہانیاں سن سن کے تنگ آچکے ہیں،عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والوں تمہیں ہر ہفتے بجلی مہنگی کرتے شرم نہیں آتی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ اپنے سرغنہ عمران احمد خان نیازی کی ریشہ دوانیوں پر پردہ ڈالنے آجاتا ہے ،تم لوگ کس منہ سے بجلی،گیس،پیٹرول،چینی گھی کی قیمتوں اور مہنگائی کا دفاع کرتے ہو؟۔عوام سے ووٹ لے کر آنے والے عوام کے خیر خواہ اور ہمدرد ہوتے ہیں،چور دروازے سے مسلط ہونے والے صرف اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ نئے پاکستان میں کسی محب وطن اور عوامی درد رکھنے والے لیڈر کی ضرورت نہیں،نئے پاکستان میں صرف ٹھگوں کے ٹولے کا راج ہے جو دن رات عوام کو لوٹنے کے منصوبے بناتاہے ،پاکستان ایک راہزن کے حوالے اور پنجاب ایک انڈر ٹرینی شخص کے حوالے ہیں۔
مقبول خبریں
یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ، حفیظ شیخ ہار گئے
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے امیدوار سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی...
علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پلانٹڈ ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ الیکشن میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے...
پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار...
کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ اتنا ہی اندر سے کمزور ہوتا ہے،رانا...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ...
پاکستان ، مزید 75افراد چل بسے، کورونا وائرس سے اموات 13ہزار سے تجاوز کر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی...