پی ایس ایل (کل) سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگی

0
546

کراچی(این این آئی)کوویڈ 19 کی عالمی وباء کے باوجود ڈومیسٹک سیزن 21ـ2020 میں 235 میچز کے کامیاب انعقاد کے بعد اب وقت ہے ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا جو کہ 20 فروری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگی۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں رات 8 بجے مدمقابل آئیں گی۔ اس ایڈیشن میں فینز کو محفوظ اور پرجوش کرکٹ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے،جہاں 6ٹیمیں ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی اور 80 ملین روپے کے حصول کیلئے مدمقابل ہوں گی،ایونٹ میں کْل 112 ملین روپے کی رقم تقسیم کی جائیگی۔اسٹیڈیم کی حدود میں کوویڈ 19 کے پروٹوکولز پر عمل درآمد ہر صورت ممکن بنایا جا ئیگا،اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے کھیل کو دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ محدود تعداد میں اسٹینڈز میں موجود ہونگے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن مکمل طور پر پاکستان میں کھیلے جانے کے بعد اب کرکٹ کے پرستاروں کے لیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن بھی پاکستان میں کھیلا جا رہا ہے۔لیگ کے ابتدائی چارایڈیشنز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تھے ، جس کی وجہ سے شائقین کرکٹ بھی مایوس تھے۔گزشتہ دو برسوں میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کے مکمل ایڈیشن کے پاکستان میں انعقاد کو ممکن بنانے کا اصل سہرا ہماری اسکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے سر سجتا ہے، اس کامیابی میں وفاقی حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتھک محنت اور سنجیدہ کوششیں بھی شامل ہیں۔غیرملکی کھلاڑی اب پاکستان میں کھیل کر خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں ، جس سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہو چکی ہیں۔چھٹے ایڈیشن میں شائقین کرکٹ کی گراؤنڈز میں واپسی ایک بڑا قدم ہے،گذشتہ ایڈیشن میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے پلے آف مرحلے کے میچزخالی گراؤنڈز میں کھیلے گئے تھے۔پلے آف مرحلے کے تین میچزاور ایونٹ کے فائنل میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کیمابین دلچسپ مقابلہ بھی شائقین کرکٹ کے بغیر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا تھا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا پہلا مرحلہ 20 فروری سے 7 مارچ تک کراچی میں کھیلا جائے گا،