کراچی (این این آئی)سپر سٹار ماہرہ خان کی پروڈکشن ‘سول فرائے فلمز’ میں بننے والی ویب سیریز ‘بارہواں کھلاڑی’ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز کا ٹریلر شیئر کیا۔ماہرہ خان نے ویب سیریز ‘بارہواں کھلاڑی’ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ‘بسم اللہ’ لکھا۔بارہواں کھلاڑی کی ہدایت کاری عدنان سرور نے دی ہے جبکہ اس کی پروڈیوسر نینا کاشف اور اداکارہ ماہرہ خان ہیں اور ویب سیریز کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔ویب سیریز کی کہانی دوستی، رشتہ، اتحاد، ناکامی، کامیابی، محبت اور حوصلہ افزائی پر مبنی ہے۔ ویب سیریز کے 59 سیکنڈ کے ٹریلر میں گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر، معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری، اداکارہ کنزہ ہاشمی، ہدایت کار و اداکار سرمد کھوسٹ، میرا سیٹھی اور اداکارہ صبا فیصل کو اداکاری کرتے دیکھا گیا ہے۔
مقبول خبریں
یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ، حفیظ شیخ ہار گئے
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے امیدوار سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی...
علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پلانٹڈ ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ الیکشن میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے...
پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار...
کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ اتنا ہی اندر سے کمزور ہوتا ہے،رانا...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ...
پاکستان ، مزید 75افراد چل بسے، کورونا وائرس سے اموات 13ہزار سے تجاوز کر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی...