صنعاء (این این آئی )یمن کی آئینی فوج نے عرب اتحادی فوج اور مزاحمتی ملیشیا کی مدد سے شمال مشرقی گورنری الجوف میں واقع تزویراتی اہمیت کے حامل الخںجر فوجی کیمپ سے حوثی باغیوں سے آزاد کرالیا۔ فوج کی طرف سے اس آپریشن کی جاری کردہ ویڈیو میں حوثی باغیوں کو کیمپ سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق المحیطہ کے مقام پر واقع الخںجر کیمپ میں کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا ۔ آپریشن میں22 حوثی باغی ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوئے جب کہ درجنوں جنگجو فرار ہوگئے۔الجوف کے خنجر کیمپ پر گذشتہ منگل کے روز یمنی فوج نے قبضہ کیا۔ اس کے بعد کیمپ کے اطراف کے علاقوں میں بھی پہاڑی علاقوںکو باغیوں سے آزاد کروا لیا گیا ہے
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...