میانمارمیں مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے ہلاکتیں 18ہوگئیں

0
273

ینگون(این این آئی)میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے فائرنگ کی، جس سے 18 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میانمار میں ینگون سمیت مختلف شہروں میں فوجی بغاوت کے خلاف عوام کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے فائرنگ کی، ربڑ کی گولیوں اور آنسوگیس کا بھی استعمال کیا گیا، جس سے 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔اس کے علاوہ مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون میں سیکڑوں افراد گرفتار کرلیے گئے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف سراپا احتجاج پرامن مظاہرین پر طاقت کیاستعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے میانمار کی فوج سے طاقت کا استعمال فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔