واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ نہیں، نئی پارٹی بنانے سے متعلق مجھ سے منسوب خبریں جعلی ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب میں ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب کو چرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ فی الحال وائٹ ہاوس کی دوڑ ہار گیا لیکن انہیں اگلی بار شکست دینے کا فیصلہ کرسکتا ہوں۔سابق امریکی صدر نے کہا کہ کوئی نئی سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ نہیں، نئی پارٹی بنانے سے متعلق مجھ سے منسوب خبریں جعلی ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ری پبلکن کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور منظم کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...