واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے باور کرایا ہے کہ امریکا سعودی عرب کی ایک تزویراتی اتحادی کی حیثیت سے اس کی مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔ امریکا اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات میں تیزی کیساتھ پیش رفت ہو رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان جان کیربی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ ہم بھی سعودی عرب کے دفاع کے حوالے سے پانی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔ایک دوسرے سیاق میں امریکی محکمہ دفاع نے گذشتہ ہفتے شام میں ایرانی حمایت یافتہ ایک ملیشیا پر حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ اس کارروائی کے نتیجے میں ایک ایران نواز جنگجو ہلاک اور دو زخمی ہوئے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ ہم شام میں صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں کسی بھی صورت حال کی تبدیلی کے حوالے سے ہم فوری معلومات فراہم کریں گے۔امریکا نے سعودی عرب پر یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے کیے جانے والے حملوں کی مذمت کی اور مملکت کو اپنا تزویراتی اتحای قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کے دفاع میں الریاض کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا ۔امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ حوثی باغیوںکے حملے نہ صرف شہریوں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ یہ یمن میں امن واستحکام کے لیے بھی ایک بڑا مسئلہ ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...