بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مذمتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

0
340

لاہور( این این آئی)بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میںکہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافہ قابل مذمت ہے ،حکومت نے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے یہ اضافہ کیا ہے،سلیکٹڈحکومت نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیاہے