اسلام آباد (این این آئی) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاہے کہ سینٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن شفافیت کو یقینی بنائے۔اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سینٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن شفافیت کو یقینی بنائے۔صحافی نے سوال کیاکہ کتنے پرامید ہے کہ کامیابی ہوگی؟۔ شہباز شریف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ جانتاہے، میں کوئی نجومی تو نہیں، نہ ولی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت بدترین کاکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔ صحافی نے سوال کیاکہ سینیٹ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار دیکھ رہے ہیں؟ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے خاموشی اختیار کرلی، جواب نہیں دیا۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں پارٹی کے قائدین اور سینئر رہنماوں کا بھی خاص طورپر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری غیرموجودگی میں پارٹی کی رہنمائی اور اہم فیصلہ سازی کا بار گراں اپنے کاندھوں پر اٹھائے رکھا اور اس دوران نہایت مشکل حالات میں بڑی جرات، بہادری،تدبر اور دانش مندی سے امور کو انجام دیا۔ شہباز شریف نے کہاکہ مجھے بہت دکھ ہے کہ ہمارے بہت ہی وفادار اور دیرینہ نظریاتی ساتھی محترم مشاہد اللہ خان ہم میں نہیں رہے،سال گزشتہ کی طرح 2021 میں ہمیں یہ دکھ ملا کہ مشاہداللہ خان بھی سفرآخر ت پر روانہ ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ معزز ارکان پارلیمان اور سیاستدان وفات پاگئے ہیں،ہم سب کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اہل خانہ کے ساتھ غم گساری کرتے ہیں اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...