اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور سینیٹ انتخابات کیلئے سندھ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فیصل واڈا نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ہائی کورٹ میں فیصل واڈا کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی جس میں وفاقی وزیر کے وکیل نے اسمبلی کی رکنیت کا استعفی پیش کیا اور مؤقف اپنایا کہ ان کے مؤکل کے خلاف نااہلی کیس غیر مؤثر ہوچکا ہے۔وکیل نے کہا کہ فیصل واڈا نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیا ہے اس لیے یہ پٹیشن غیر مؤثر ہو گئی ہے۔بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ فیصل واڈا نے سینیٹ الیکشن کے لیے قومی اسمبلی میں ووٹ کاسٹ کیا ہے، پتا نہیں اس سے پہلے استعفیٰ دیا یا بعد میں؟بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ اس سے قبل بھی بہت سے اراکین اسمبلی استعفی دے چکے اور دوبارہ پارلیمان میں آجاتے ہیں۔انہوں نے کہا جب تک اسپیکر قومی اسمبلی استعفی منظور نہ کر لیں، تب تک متعلقہ شخص ایوانِ زیریں کا رکن ہی ہوتا ہے، بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ فیصل واڈا نے دہری شہریت نہ رکھنے کا جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا جس کی وجہ سے وہ صادق و امین نہیں رہے اور سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ایسا شخص پارلے منٹ کا ممبر نہیں ہو سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ سوال یہ نہیں کہ وہ اب رکن قومی اسمبلی نہیں رہے بلکہ فیصل واڈا کی جانب سے جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے کے نتائج ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ریکارڈ سے واضح ہے کہ فیصل واڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری تک وہ امریکی شہری تھے، 18 جون کو کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی مکمل ہوئی ، 25 جون کو انہوں نے شہریت ترک کی۔سماعت میں درخواست گزار میاں فیصل ایڈووکیٹ نے کہا کہ فیصل واڈا نے نااہلی سے بچنے کے لیے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دیا، میڈیا پر بھی مختلف سیاستدانوں کے بیانات آرہے ہیں کہ فیصل واڈا نے ڈس کوالیفیکیشن سے بچنے کیلئے استعفیٰ دیا ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...