اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی حکومت کی جانب سے 140 ارب روپے کے نئے ٹیکسز کی منظوری پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ حکومت نے آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لئے 140 روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی منظوری دی ہے۔ شیری رحمان نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے بجٹ سے پہلے منی بجٹ کی منظوری دی ہے، آپ 140 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگا کر ‘کوئی بھوکا نہیں سوائے گا’ کا افتتاح کر رہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ ماضی کی ٹیکس چھوٹ ختم کر کے 140 ارب کے نئے ٹیکس لگانے سے عوام پر مزید بوجھ پڑے گا، آپ پہلی ہے ہر روز قیمتوں میں اضافہ کر رہے، مہنگائی کا جن آپ سے قابو نہیں ہو رہا، آپ مزید ٹیکس لگا رہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے لئے عوام پر ہر ظلم کرنے کو تیار ہے، مہنگائی کی یہ سونامی حکومت کی نااہلی کہ وجہ سے ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ملکی معیشت کو بڑھانے کے بجائے عوام پر مزید ٹیکسز کا بوجھ ڈال رہی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...