این اے 249 کراچی میں پولنگ 29 اپریل کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

0
281

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی خالی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کردیاجس کے مطابق این اے 249 کراچی میں پولنگ 29 اپریل کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 13 مارچ سے 17 مارچ ہے، امیدواروں کی لسٹ 18 مارچ کو جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 25 مارچ کو ہوگی، امیدواروں کے کاغذات پر اپیلیں 29 مارچ تک دائر کی جاسکیں گی ، امیدواروں کی حتمی فہرست 6 اپریل کو شائع کی جائیگی،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 7 اپریل ہے ، امیدواروں کو انتخابی نشان 8 اپریل کو الاٹ کئے جائیں گی ،این اے 249 میں پولنگ کا عمل 29 اپریل کو ہوگا، فیصل واوڈا کے استعفیٰ کے بعد نشست خالی ہوئی تھی۔