اسلام آباد(این این آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔ پی ڈی ایم نے چیئرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے مولانا عبدالغفور حیدری کے کاغذات حاصل کیے ہیں ،دونوں عہدوں کے لیے کاغذات کے تین تین سیٹ حاصل کیے گئے ہیں۔چیئرمین اور ڈپٹی کے لیے کاغذات پی پی رہنما شیری رحمان، فاروق نائیک، جے یو آئی کے عبدالغفورحیدری اورمولانا عطاالرحمان نے حاصل کیے۔اپوزیشن ارکان نے بیلٹ پیپر کا سیمپل بھی سیکرٹری سینیٹ سے حاصل کرلیا۔سیکرٹری سینیٹ کے مطابق سبز بیلٹ پیپر چیئرمین سینیٹ اور گلابی بیلٹ پیپر ڈپٹی چیئرمین کے لیے ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے الیکشن (آج) جمعہ کو ہوگا جس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، حکومت نے چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی کو دوبارہ نامزد کیا ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...