لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن)نے پی ڈی ایم کی جانب سے اعلان کردہ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف 26 مارچ کو سندھ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کررکھا ہے، اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن)نے بھی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ پارٹی قیادت نے حکمت عملی تیار کرنے کے لیے مرکزی اور مقامی سطح کے رہنماں سے ایک ہفتے میں تجاویز طلب کرلی ہیں۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنمائوں کی جانب سے ملنے والی تجاویز کی روشنی میں حتمی حکمت عملی طے کی جائے گی، مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف شہباز شریف سے مشاورت کے بعد حکمت عملی کی حتمی منظوری دیں گے۔دوسری جانب پنجاب میں حکومت مخالف لانگ مارچ کے حوالے سے حمزہ شہباز اور مریم نواز کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، پارٹی قائد نواز شریف کی جانب سے حمزہ شہباز کو پنجاب میں پارٹی کو منظم اور متحرک کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، اس سلسلے میں حمزہ شہباز لانگ مارچ سے قبل پنجاب بھر کے طوفانی دورے بھی کریں گے، اس دوران حمزہ شہباز ورکرز کنونشن اور مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے، حمزہ شہباز پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کی صوبائی قیادت سے بھی رابطے اور ملاقاتیں کریں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...