میانمار کی فوج مظاہرین کے خلاف جنگی ہتھیار استعمال کر رہی ہے، ایمنسٹی

0
452

ینگون (این این آئی )ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار کی فوج پر مظاہرین اور عام شہریوں کے خلاف بار بار جنگی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام لگایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن میں انسانی حقوق کی اس بین الاقوامی تنظیم کا کہنا تھا کہ ایسے ہتھیاروں کے استعمال کا اندازہ عوامی مظاہروں کی 55 ویڈیوز دیکھنے کے بعد لگایا گیا۔ ایمنسٹی کے مطابق میانمار کے فوجی افسروں کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ایسے جنگی ہتھیاروں کے استعمال کے فیصلے کر سکیں۔ میانمار کے فوجی کمانڈروں پر پہلے ہی جرائم کے ارتکاب کے الزامات بھی لگائے جاتے ہیں۔ ان میں یہ الزامات بھی شامل ہیں کہ ملکی فوجی افسروں نے میانمار کی ریاستوں راکھین، کاچین اور شان میں نسلی اقلیتوں کے خلاف اپنی طاقت کا ناجائز استعمال کیا۔