اسلام آباد (این این آئی)این سی او سی کی جانب سے گجرات شہر میں 15مارچ سے دو ہفتے کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔گجرات میں کورونا کیلئے مختص عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا وارڈ مریضوں سے بھر گیا ، اضافی فیلڈ ہسپتال قائم کردیا گیا ، ایک دیہات میں اسمارٹ لاک ڈائون اوردواسکول بھی سیل کردیئے گئے۔ضلع گجرات کے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کے کورونا وارڈ میں 60 بستروں کی گنجائش تھی، ہسپتال بھر جانے پر اسکی گنجائش 120بستروں تک بڑھا دی گئی ہے۔گجرات میں کورونا مریضوں کی تعداد 75تک جاپہنچی ،فعال کیسز کی تعداد2500 سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔این سی او سی کی جانب سے گجرات شہر میں بھی 15مارچ سے دو ہفتے کے لئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سیف انور چیمہ نے بتایا کہ گجرات میں شہری اکثر بیرون ملک سفر کرتے ہیں، سفر کے لئے لازمی ٹیسٹ کی صورت میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوجاتی ہے، شہریوں کو ایس اوپیز کا خیال رکھتے ہوئے زیادہ احتیاط کرنی چاہیے۔گجرات میں اب تک ایک ڈاکٹر سمیت 80 افراد کورونا وائرس سے لقمہ اجل بن چکے ہیں، تیسری لہر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد نہیں کیا گیا تومتاثرہ مریضوں کی تعداد اور بھی بڑھ سکتی ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...