پشاور (این این آئی)پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشے کے پیشِ نظر مختلف مقامات میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق پشاور کے علاقے گلبہار نمبر 4، ڈیفینس کالونی، حیات آبادفیز 1 اورفیز 6 کی ایک، ایک گلی میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ان مقامات میں لاک ڈاؤن شام 6 بجے سے نافذ کیا گیا اور ان آؤٹ انٹری بند رہی۔ اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔اشیاء خورونوش، میڈیکل اسٹورز، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروسز کی دکانیں کھلی رہیں جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران مساجد میں 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ۔ اعلامیے کے مطابق متعلقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں جبکہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کااعلان کیا گیا ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...