اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں 7 مسترد شدہ ووٹوں کے معاملے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق پی ڈی ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ساتوں سینیٹرز نے جان بوجھ کر نام پر مہر لگائی تھی۔ذرائع کے مطابق پی پی پی اور پی ڈی ایم کے جن 7 سینیٹرز کے ووٹ مسترد ہوئے ان پر پہلے سے شبہ تھا۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 7 ارکان کو کہا گیا تھا کہ گیلانی کے نام پر مہر لگائیں تاکہ ثابت ہو انہوں نے پی ڈی ایم کو ہی ووٹ ڈالا۔خیال رہے کہ پارلیمان کے ایوان بالا میں حکمران اتحاد کے مقابلے میں اپوزیشن کے سینیٹرز کی تعداد زیادہ ہے تاہم اس کے باوجود اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی الیکشن ہار گئے۔سینیٹ میں حکمران اتحاد کے ارکان کی تعداد 47 تھی جبکہ اس کے حمایت یافتہ امیدوار بلوچستان عوامی پارٹی کے صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کامیاب ٹھہرے۔چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں مہر درست انداز میں نہ لگانے والے ارکان نے بھی ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں اپنی غلطی نہ دہرائی، اس بار کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔اس کے بعد یہ سوال پیدا ہورہے تھے کہ کیا چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کے 7 ارکان کے ووٹ دانستہ طور پر مسترد کرائے گئے؟ اور کیا حزب اختلاف ان 7 ارکان کو اپنی صفوں میں تلاش کرلے گی؟۔
مقبول خبریں
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...