اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سینیٹ نتائج کا پی ڈی ایم تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ذاتی طور پر سمجھتا ہوں واحد حل عوام کے پاس جانا ہے، چیئرمین سینیٹ الیکشن پر عدالت میں جانا چاہیے۔ ایک انٹرویومولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لانگ مارچ کی افادیت اسمبلی سے استعفوں کے ساتھ وابستہ ہے، استعفوں کے بغیر لانگ مارچ کی افادیت نہیں۔مولانافضل الرحمان نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن انجینئرڈ تھا، پولنگ بوتھ پر کیمرے کس نے لگائے؟ کیمرے ارکان پر چیک رکھنے کے لئے لگائے گئے، جس کا مقصد دبائوڈالنا تھا۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی ہے، گیلانی کے 7 ووٹ کیوں مسترد ہوئے، عدالت کے فیصلے موجود ہیں جب تک واضح ہو ووٹر نے ووٹ کس کو دیا، ووٹ ضائع تصور نہیں ہوگا۔مولانافضل الرحمان نے کہا کہ مسترد ووٹ بحال کردئیے جائیں تو گیلانی جیتے ہوئے ہیں، 2018ء کے بعد تمام الیکشن مشکوک ہیں، ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن نے تصور بنایا کہ وہ آزاد ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کھیل منصوبے کے تحت بنایا جاتا ہے، تاثر زائل کرنا ہے، کب تک چیزوں کو چھپایا جاتا رہے گا۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...