واشنگٹن(این این آئی)موجودہ کرونا وبا کے دوران انسانوں کے درمیان سماجی فاصلے کوعالم گیر کلیدی اصول کے طور پر اپنایا گیا ہے مگر شنید ہے کہ امریکا اس کلیدی اصول کو تبدیل کرتے ہوئے سماجی فاصلہ کم کرنے پر غور کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق متعدی بیماریوں کے ماہر اور وائٹ ہائوس کے طبی مشیر انٹنی فاوچی نے کہا کہ امریکا معاشرتی فاصلے کو ایک میٹر تک کم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ اگر اس پر عمل کیا جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ امریکا نے کرونا کے خلاف جنگ کے کلیدی اصول کو تبدیل کر دیا ہے۔ڈاکٹر فاوچی نے بتایا کہ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کے ماہرین میساچوسٹس کے ایک میڈیکل سنٹر سے ہونے والی ایک تحقیق کا معائنہ کر رہے ہیں اور انھوں نے دیکھا ہے کہ دو میٹر سماجی فاصلے اور ایک میٹر سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرنے والے اسکولوں کے مابین کوویڈ 19 انفیکشن میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہ کیا ایک میٹر کا فاصلہ کافی ہے فاوچی نے کہاکہ واقعی ایسا ہی ہے۔لیکن انہوں نے متنبہ کیا کہ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز اب بھی نئے اعداد و شمار کا مطالعہ کر رہے ہیں اور اس کی جانچ کر رہے ہیں۔ امکان ہے کہ جلد ہی سماجی فاصلے میں اصول تبدیل کیا جائے گا۔کرونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لئے ماسک پہننے، ہاتھ دھونے کے علاوہ ، بین الاقوامی سطح پر معاشرتی دوری کے لیے دو میٹر کا اصول بڑے پیمانے پر اپنایا گیا ۔دنیا بھر کے تعلیمی عہدیداروں کو زبردست دبائو کا سامنا ہے کہ وہ اسکولوں کو جلد از جل کھولیں مگر ساتھ ہی دو میٹر کی سماجی دوری کی تاکید کی جاتی ہے۔ دوسری طرف کئی اسکول ایے ہیں جن کے پاس اتنی زیاہ گنجائش نہیں کہ وہ کمرہ جماعت میں تمام طلبا کیدرمیان دو میٹر کا سماجی فاصلہ رکھ سکیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...