اسلام آباد(این این آئی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہاہے کہ دشمن کی حربی قوت کا مکمل ادراک اورچالوں سے مکمل آگاہی ہونی چاہئے۔سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرزکورس کی گریجویشن تقریب میں خطاب میں کہا کہ دورحاضرکی حربی کامیابی، موثر جنگی بصارت اورفیوژن پرمنحصرہے، ایئرپاورسینٹرآف ایکسیلنس اورکمبیٹ کمانڈرز اسکول مستقبل کی عسکری قیادت کی تربیت کے لیے بہترین اقدامات اٹھا رہے ہیں، دشمن کی حربی قوت کا مکمل ادراک اوراس کی چالوں سے مکمل آگاہی ہونی چاہئے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے کورس کے گریجویٹ ہونے والے آفیسرزکوٹرافی اور اسناد سے نوازا، کمبیٹ پائلٹس کی چیف آف دی ایئراسٹاف ٹرافی ونگ کمانڈر وحید ظفر نے حاصل کی۔ کمبیٹ کنٹرولرز کی ایئر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی سکواڈرن لیڈرعلی احمد نے حاصل کی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...