کراچی(این این آئی)کراچی پولیس نے خود کو شیخ رشید کا فرنٹ مین ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔فیروز آباد پولیس نے پولیس نے حساس اداروں کی اطلاع پر خود کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا فرنٹ مین ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتاری کے وقت ملزم کے کپڑوں میں چھپی ہوئی گرنیڈ رائفل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزم اداروں کے نام پر شہریوں کو ہراساں اور سادہ لوح افراد کو بلیک میل کرنے میں مبینہ طور پرملوث ہے۔ملزم سے فرنٹ مین بن کر شہریوں سے ریکوری، قبضہ خالی کرانے اور دھمکانے کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔ دوران تفتیش ملزم کے موبائل فون میں ایک ویڈیو دیکھی گئی، جس میں ملزم شیخ رشید کے پروٹوکول میں نظر آرہا ہے۔ملزم کی گرفتاری دو روز قبل سندھی مسلم سوسائٹی سے عمل میں آئی، جس کے خلاف دہشت گردی اور ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم افضل اسلام اس سے قبل بھی کئی مرتبہ گرفتار ہوچکا ہے۔
مقبول خبریں
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
نیویارک (این این آئی)ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات، گہری ہوتی ہوئی جغرافیائی سیاسی دراڑوں اور کثیرالجہتی اداروں کی موثریت پر...