کراچی(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے 4شعبوں کی پیداوار کی نگرانی کے لیے دیا جانے والا 25ارب مالیت کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا کنٹریکٹ معطل کردیاہے۔سندھ ہائی کورٹ نے بولی دہندگان کی جانب سے کنٹریکٹ دیے جانے کے عمل پر سوال اٹھائے جانے کے بعد ان کے حق میں اسٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے ایف بی آراور وفاقی حکومت کو 5اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔سوئٹزر لینڈ کی ایک کمپنی SICPA SA نے ایف بی آر کی جانب سے کنٹریکٹ AJCLپرایٹ لمیٹڈ کو دیے جانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ کمپنی کا موقف تھا کہ کنٹریکٹ منسوخ کرتے ہوئے بولی کا عمل نئے سرے سے شروع کیا جائے۔ بولی دہندگان نے کنٹریکٹ دیے جانے کے پورے عمل میں ایف بی آر کے طریقہ کار پر اعتراضات اٹھائے تھے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی شرط کے تحت حکومت ٹیکس بچانے والے 4شعبوں سیمنٹ، سگریٹ، کھاد اور چینی سازی میں پیداوار کی نگرانی کا نظام نافذ کرنا چاہتی ہے جس کے لیے 25ارب مالیت کا کنٹریکٹ بولی کے بعد AJCLپرایٹ لمیٹڈ کو دیا گیا ہے اور معاہدے کے تحت اس کمپنی کو جولائی سے ان شعبوں کی پیداوار مانیٹر کرنی تھی۔AJCLنے بلند ترین ٹیکنینکل اسکور کی بنیاد پر کنٹریکٹ جیتا حالاں کہ اس کی دی گئی بولی سب سے کم بولی سے 52 فیصد مہنگی تھی۔ دونوں بولیوں کے درمیان 259 روپے فی ہزار اسٹیمپس کا فرق تھا۔ مہنگی بولی کی وجہ سے 5سال کے دورانAJCLکو اضافی 8.5 ارب روپے ادا کرنے پڑتے۔5سالہ کنٹریکٹ مزید 3 سال تک بڑھائی جاسکتی ہے جس کے بعد مجموعی اضافی رقم 13.5 ارب روپے بن جاتی ہے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...