میانمار میں پرتشدد واقعات ،اب تک 138افراد ہلاک ہوچکے، اقوام متحدہ

0
301

ینگون (این این آئی)میانمار میں جمہوریت بحالی کے لیے احتجاج جاری ہے، سیکورٹی فورسز نے جمہوریت کے حامیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار میں جمہوریت بحالی کے لیے احتجاج جاری ہے، سیکورٹی فورسز نے جمہوریت کے حامیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ادھر اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ یکم فروری سے اب تک 138 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔عالمی ادارے نے جمہوریت بحالی کے لیے احتجاج کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کی بھی مذمت کی ہے۔