مقبوضہ جموںوکشمیر’ بھارتی مظالم کے خلاف شوپیان اورپلوامہ میں مکمل ہڑتال

0
398

سرینگر(این این آئی)غیرقانونی طوپربھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوںکی طرف سے دونوجوانوں کو شہید اورمتعدد رہائشی مکانات کو تباہ کئے جانے کے خلاف منگل کو شوپیان اور پلوامہ اضلاع میں مکمل ہڑتال کی گئی۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دونوں اضلاع میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔ بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیان کے علاقے راول پورہ میں تین دن تک جاری رہنے والی محاصرے اورتلاشی کی پرتشدد کارروائی کے دوران دونوجوانوں کو شہید ، درجنوں کو زخمی اور متعدد رہائشی مکانات کو دھماکہ خیز موادسے اڑادیا تھا۔ دریں اثناء قابض حکام نے نوجوانوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے ضلع شوپیاں کے مختلف علاقوں میں بھاری تعداد میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیاگیا۔ قابض حکام نے ضلع میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل کردی ۔