اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اگر تحقیقات میں ثابت ہوگیاچیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں دھاندلی کی گئی تو ایوان بالا پر بہت دھبہ لگ جائے۔احتساب عدالت میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر کے خلاف کڈنی ہلز ریفرنس کیس پر سماعت جج کی عدم دستیابی کے باعث 8 اپریل تک ملتوی کردی۔ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اعظم خان نے کی۔ سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن میں زیر التوا کیسز کا فیصلہ آنے والا ہے،متوقع فیصلے کے پیش نظر الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دیگر فورم موجود ہیںسلیم مانڈوی والا نے پارلیمنٹ سے استعفوں کی مخالفت کردی اور جدوجہد کا اصل مرکز پارلیمان کے اندر ہے۔سلیم مانڈوی نے کہاکہ کہ یوسف رضا گیلانی کو مجموعی طور پر انچاس ووٹ ملے،ڈبل سٹمپ پر ووٹ مسترد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔