اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے اجلاس میں سب نے پیپلز پارٹی کو قائل کرنے کی کوشش کی ہے، زرداری صاحب کا خیال تھا جیل بھرو تحریک چلائی جائے۔ایک انٹرویومیں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وقت مانگا ہے، وہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی میں مشاورت کرے گی، پیپلزپارٹی کا استعفوں پر اتفاق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جدوجہد کرنے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ملک کے اندر یا باہر ہونا معنی نہیں رکھتا، بینظیر نے بھی ملک کے اندر اور باہر رہ کر تحریک چلائی، یہ زرداری صاحب کے علم میں ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ زرداری صاحب نے کہا کہ میاں صاحب آپ بھی آئیں اور آپ ہم جیل بھی جائیں، زرداری صاحب نیکہا جیل میں مرے تو لوگ ہمارے قصے کہانیاں پڑھیں گے ورنہ کوئی یاد بھی نہیں کریگا۔انہوں نے کہا کہ یہ لائٹ موڈ میں بات ہوئی تھی جسے میڈیا میں اچھالا گیا ہے، پیپلز پارٹی تمام معاملات میں پی ڈی ایم کے ساتھ رہی ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا شروع سے ہی یہ موقف ہے کہ استعفے نہ دیئے جائیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...